بھارت میں لیونل میسی کی تقریب بدنظمی کا شکار، 10منٹ بعد واپسی

بھارت میں لیونل میسی کی تقریب بدنظمی کا شکار، سٹار فٹبالر 10 منٹ میں روانہ ہونے پر مجبور۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کلکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد پر کلکتہ کے ویویکانند یووا فٹبال سٹیڈیم میں بدنظمی کے باعث انہیں صرف دس منٹ بعد ہی روانہ ہونا پڑا۔ میسی اپنے گوٹ ٹور کے سلسلے میں کلکتہ پہنچے تھے، جہاں سٹیڈیم میں ان کی آمد پر اچانک حالات قابو سے باہر ہوگئے۔

میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں شائقین سٹیڈیم پہنچے، تاہم سخت سکیورٹی اور پروٹوکول کے باعث مداح مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ مایوس فینز نے غصے میں آکر پوسٹر ہورڈنگز توڑ دیں اور بوتلیں اچھالیں، جس کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہوگئے۔

بدنظمی میں اضافے کے بعد لیونل میسی اور دیگر معروف شخصیات کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر فوری طور پر سٹیڈیم سے نکال لیا گیا۔ کئی شائقین جو گھنٹوں انتظار کے بعد میسی کو دیکھنے کے منتظر تھے، شدید مایوسی کا شکار ہوئے۔

واضح رہے کہ 2011 کے بعد یہ لیونل میسی کا پہلا دورۂ بھارت تھا، اس سے قبل وہ اسی سٹیڈیم میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ میں شریک ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں