پراڈا کا کولہاپوری چپل کا مہنگا کلیکشن لانچ کرنے کا اعلان

پراڈا نے کولہاپوری چپل کا مہنگا کلیکشن لانچ کرنے کا اعلان کیا، جس کی قیمت 930 ڈالر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اٹلی کے معروف فیشن برانڈ پراڈا نے کولہاپوری چپل کا لمیٹڈ کلیکشن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک جوڑی کی قیمت 930 امریکی ڈالر (84 ہزار بھارتی روپے، 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

پراڈا نے کرناٹکا اور مہاراشٹرا کی انڈین لیدر ڈیویلپمنٹ کارپوریشنز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پراڈا کے ہیڈ آف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی، لورینزو برٹیلی نے کہا کہ کمپنی ان چپلوں کے معیار کو اصلی چپل ساز کے ساتھ ملا کر تیار کرے گی۔

یہ کلیکشن فروری 2026 میں پراڈا کے 40 عالمی اسٹورز اور آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی مہاراشٹرا اور کرناٹکا میں دو ہزار جوڑے تیار کرے گی، جو بھارتی ہنرکاری اور اطالوی ٹیکنالوجی کا امتزاج ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں