پاکستان بار کونسل الیکشن میں احسن بھون گروپ کی کامیابی

پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کو صرف 2 نشستیں مل سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی، جس میں پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 نشستوں پر احسن بھون گروپ کامیاب قرار پایا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے آئین، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی فتح قرار دیا۔

پنجاب بار کونسل کی 11 نشستوں پر 25 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں 75 ممبران نے ووٹ ڈالا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق، احسن بھون گروپ نے 8 نشستیں جیت لیں جبکہ حامد خان گروپ کو صرف 2 نشستیں مل سکیں۔

احسن بھون گروپ کے کامیاب ہونے والے اراکین میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، طاہر نصر اللہ وڑائچ، عامر سعید راں، پیر مسعود چشتی اور دیگر شامل ہیں۔ حامد خان گروپ سے سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود چوہان منتخب ہوئے۔

پنجاب میں گیارہویں نشست کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، اور حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں