پنجاب اسمبلی میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی تجویز

پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی تجویز، نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے لیے اہم قدم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد کم کرنے کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

یہ قرارداد اپوزیشن کے رکن شیخ امتیاز محمود نے پیش کی، جس میں موجودہ 18 سال کی حد کے بجائے نوجوانوں کو 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں تعلیم اور روزگار میں خود مختار بنانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمر کم کرنا ضروری ہے۔

یہ اقدام نوجوانوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرے گا اور انہیں زندگی کے اہم مواقع سے زیادہ فعال طور پر مستفید ہونے کا موقع دے گا۔

قرارداد میں عالمی تجربات کی مثال بھی دی گئی ہے، جیسے کہ کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں