پاکستانی ڈرائیور سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈ میں طے کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ڈرائیور سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
سلطان گولڈن سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا، جس نے 2022 میں ایک میل کا فاصلہ 1 منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔
یہ کارنامہ سلطان گولڈن کی مہارت اور عزم کا مظہر ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔















