لاہور میں بسنت کے لئے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر، ڈور اور پتنگ بنانے والوں کو ایک ہزار روپے ادا کرنا ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے تہوار کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔ پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لئے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت ڈور اور پتنگ بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس پانچ ہزار روپے ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ سازوں اور ڈور مینوفیکچررز کو رجسٹریشن کے لئے فارم اے بھرنا ہوگا اور کائٹ ایسوسی ایشن کو فارم سی مکمل کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت نے 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کی مشروط اجازت دی ہے۔















