ایف بی آر نے نان رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے خلاف ملک گیر مہم شروع کی ہے جس میں ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر میڈیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 73,300 بتائی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے نان رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے، جس میں ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر میڈیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 73,300 بتائی گئی ہے۔
فائلرز کی انڈر پیمنٹ کا ڈیٹا بھی تیزی سے سامنے آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک لاکھ 31 ہزار میں سے رواں مالی سال میں صرف 57,000 ڈاکٹروں نے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ 32 ہزار ٹیکس فالر ڈاکٹروں نے زیرو ٹیکس ادا کیا۔
ملک گیر مہم کے دوران ڈاکٹروں کی تعلیمی ڈگری، لائسنس اور ٹیکس چوری کا ریکارڈ روزانہ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ میڈیکل پریکٹس سے حاصل ہونے والی آمدن چھپانے والوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، اب تک صرف ہائی انکم ڈاکٹروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور نان فائلرز کی آمدن اور اخراجات کی تفصیل بھی ریکارڈ پر لائی جا رہی ہے۔















