جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کیس کا عدالتی حکم نامہ جاری

جج کے بیٹے کے حادثے میں بچیوں کی ہلاکت پر ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا، عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثا نے ملزم کو اللہ کے نام پر معاف کر دیا۔ عدنان تجمل اور غلام مہدی، جو متاثرہ بچیوں کے بھائی اور والد ہیں، عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بیان حلفی جمع کرائے۔

ورثا نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں ملزم کی ضمانت پر یا بعد میں بریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں