وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو رقم کی بروقت منتقلی میں ناکامی پر لائسنس منسوخی کی وارننگ دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ اگر نجی حج آپریٹرز کی غفلت کے باعث کوئی شخص حج پر نہ جا سکا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
وزارت نے ان آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے جو عازمین کی رقم وقت پر جمع نہیں کراتے۔ ایسے آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور وہ آئندہ حج کے لیے خدمات فراہم نہیں کر سکیں گے۔
نجی حج آپریٹرز کو سعودی اکاؤنٹس میں حج پیکج کی مکمل رقم جمع کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔ 15 دسمبر تک سروسز نہ لینے والے آپریٹرز کا باقی کوٹہ سرکاری سکیم میں منتقل کر دیا جائے گا۔ حج اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔
نجی آپریٹرز کو منی میں زمین اور رہائشی عمارتوں کی سروسز 21 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















