برطانیہ میں نئے فلو وائرس کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر دباؤ

برطانیہ میں فلو وائرس کی وبا، ایک ہفتے میں 2,660 مریض اسپتال داخل، اسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں انفلوینزا کا نیا وائرس وبائی صورت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث ایک ہفتے کے دوران 2,660 مریض اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروس کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انفلوینزا کے مریضوں کی تعداد میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویک اینڈ تک مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وائرس نیا ہونے کے باعث متاثرین کی قوت مدافعت کمزور ہو چکی ہے۔ زیادہ تر بچے اور کم عمر افراد اس وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ انفلوینزا کے کیسز اب یورپ کے دیگر ممالک میں بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں