وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کا انکشاف

وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد 31,455 ہو گئی، جو مجموعی ملازمین کا 5.83% بنتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31,455 ہے۔

رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581,581 ملازمین کام کرتے ہیں، جن میں سے مرد ملازمین کی تعداد 550,126 اور خواتین کی تعداد 31,455 ہے۔ اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5.83 فیصد ہے۔

تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا خط بھیجا کیا ہے جس میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں