جیفری ایپسٹین کی تصاویر نے عالمی شخصیات کے تعلقات کو بے نقاب کیا، جن میں ٹرمپ اور کلنٹن شامل ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے جنسی جرائم میں سزا یافتہ ارب پتی جیفری ایپسٹین کے اثاثوں سے حاصل کردہ تصاویر کا نیا مجموعہ جاری کیا ہے، جس میں دنیا کی طاقتور شخصیات بشمول سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بل کلنٹن شامل ہیں۔
یہ تصاویر ایپسٹین اور عالمی شخصیات کے تعلقات پر سوالات اٹھاتی ہیں۔ ان میں ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن، سابق امریکی وزیرِ خزانہ لیری سمرز، فلم ڈائریکٹر ووڈی ایلن، برطانوی شاہی خاندان کے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ورجن گروپ کے رچرڈ برانسن بھی نظر آتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ان تصاویر کے اجرا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس نے منتخب تصاویر جاری کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا ہے۔
صدر ٹرمپ نے تصاویر کو غیر اہم قرار دیا، جبکہ بل کلنٹن کی تصاویر میں ایپسٹین کے ساتھ نابالغ لڑکی کی اسمگلنگ میں ملوث گھسلین میکسویل بھی دکھائی دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2008 میں نابالغ لڑکیوں سے جنسی تعلقات کے جرم میں سزا یافتہ ہوا تھا اور 2019 میں جیل میں مردہ پایا گیا تھا، جسے خودکشی قرار دیا گیا تھا۔ کانگریس نے محکمہ انصاف کو ہدایت دی ہے کہ ایپسٹین کیس کی تمام فائلیں 19 دسمبر تک جاری کی جائیں۔












