خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر حادثے میں بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی۔
خانیوال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
موٹروے پولیس نے ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔ سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔














