چین سے جنگ میں امریکہ کی شکست کا امکان، پینٹاگون رپورٹ

پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ کے مطابق چین سے جنگ میں امریکہ کی شکست کا امکان ہے، جدید چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں امریکی دفاعی نظام کمزور۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پینٹاگون کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ تائیوان کے معاملے پر چین کے ساتھ جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو اس کی شکست کا امکان زیادہ ہے۔ رپورٹ میں چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیے گئے ہیں جن میں امریکہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے ایسی صلاحیت حاصل کر لی ہے جو ممکنہ تنازعے کے آغاز میں ہی امریکہ کے اہم عسکری اثاثوں کو ناکارہ بنا سکتی ہے۔ چین کی ترقی کرتا ہوا اسلحہ خانہ، خاص طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل، جدید طیارے، اور بحری جہاز خطے میں امریکی افواج پر واضح برتری حاصل کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس تقریباً 600 ہائپرسونک ہتھیار موجود ہیں جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی سے سفر کرتے ہیں اور انہیں روکنا انتہائی مشکل ہے۔

چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ اس جزیرے کو بالآخر چین سے ملا دیا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چین کے خلاف جنگی مشقوں میں امریکہ کو شکست ہوتی ہے اور چین کے ہائپرسونک میزائل امریکی طیارہ بردار جہازوں کو چند منٹوں میں تباہ کرسکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں