یمنیٰ زیدی کو 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بولڈ لباس پر سوشل میڈیا تنقید کا سامنا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یمنیٰ نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا جس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔
سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو ملا جلا ردِعمل ملا، بعض صارفین نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ اس میں آرام دہ محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا، جبکہ کچھ افراد نے سخت تنقید کی۔
یمنیٰ زیدی اپنی شاندار اداکاری کے باعث مشہور ہیں اور متعدد ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔















