کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت میں 190 فیصد اضافہ

کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت میں 190 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اس منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 178 ارب 59 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

2019 میں اس منصوبے کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے مزید 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے۔

کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں