چینی کمپنی نے جدید اے آئی اور اسمارٹ چشمے متعارف کروا دئیے

روکڈ نے جدید اے آر اور اے آئی فیچرز والے اسمارٹ چشمے متعارف کرائے ہیں جو ہینڈز فری آپریشن کی خصوصیات رکھتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہانگ ژو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی روکڈ نے اے آر اور اے آئی ٹیکنالوجیز سے لیس جدید اسمارٹ چشمے تیار کیے ہیں جو ہینڈز فری صفحہ پلٹنے، تصویر لینے، نیویگیشن، اور صوتی ریکارڈنگ جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔ کمپنی کے بانی ژو مِنگ مِنگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں زیادہ تر تعاملات چشموں کے ذریعے ہوں گے جبکہ فون صرف ڈیٹا اور رابطے کا مرکز بنے گا۔

روکڈ کی بنیاد 2014 میں ہانگ ژو میں رکھی گئی تھی جب اے آر ٹیکنالوجی اپنے ابتدائی مراحل میں تھی۔ کمپنی نے تحقیق و ترقی میں 2 ارب یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور سینکڑوں اختراعی حقوق حاصل کیے ہیں۔

اسمارٹ چشمے کا وزن 49 گرام رکھا گیا ہے تاکہ صارفین آرام سے پورا دن پہن سکیں۔ یہ چشمے 80 سے زائد ممالک میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ژو مِنگ مِنگ نے کہا کہ مستقبل میں چشموں کا ڈسپلے بڑا اور زیادہ حقیقت پسندانہ ہوگا اور فون کا کردار محدود ہوجائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں