عدالتی حکم عدولی پر آئی جی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو عدالتی حکم عدولی پر نوٹس جاری کر کے 14 دن میں جواب طلب کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی خیبرپختونخوا کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کے تحت نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے آئی جی خیبرپختونخوا سے 14 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوابی سٹی سرکل تھانہ پر حملہ کیا گیا، اور اس کی دوبارہ تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن ابھی تک تعمیل نہیں ہو سکی۔

درخواست گزار کے وکیل نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں