پاکستانیوں کو یورپ جانے میں مشکلات، ویزے کے باوجود روکنے کا انکشاف

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو ویزے کے باوجود سفر سے روکا جا رہا ہے، پروٹیکٹر آف امیگرنٹس دستاویزات کی پروٹیکشن سے انکار کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں یونان، اٹلی، پولینڈ اور دیگر یورپی ممالک کے لیے ویزے حاصل کرنے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو سفر سے روکا جا رہا ہے۔ پروٹیکٹر آف امیگرنٹس کے دفاتر میں سیکڑوں افراد سفری دستاویزات کی پروٹیکشن کے لیے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ادارہ ان کے دستاویزات کو پروٹیکٹ کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ زرعی ماہرین، ڈرائیورز اور کلینرز کی ملازمت کے لیے یورپ جانے والوں کی سفری دستاویزات کو پروٹیکٹ نہ کیا جائے۔ پہلے عمرہ اور دبئی ملازمت پر جانے والوں کو شبہ کی بنیاد پر روکا جا رہا تھا، اب جنہوں نے ویزا حاصل کرنے کے لیے بھاری فیس ادا کی ہے، انہیں بھی روکا جا رہا ہے۔

شہری عدنان یونس اور محبوب صابر نے بتایا کہ ان کے والدین یونان میں مقیم تھے اور انہوں نے ویزہ بھجوایا لیکن دستاویزات پروٹیکٹ نہیں کی جا رہیں۔ محبوب نے کہا کہ وہ زمیندار ہیں اور یونان فارم ہاؤس کی ملازمت کے لیے تمام شرائط پوری کیں، لیکن ان کی دستاویزات کی ویریفیکیشن نہیں ہو رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں