بحیرہ اسود میں یوکرین کا سمندری ڈرونز سے روسی آئل ٹینکر پر حملہ، جہاز مکمل طور پر تباہ۔
بحیرہ اسود: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی تیل بردار ٹینکر پر سمندری ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ دو ہفتوں میں روسی بحری اثاثوں پر تیسرا حملہ ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ٹینکر اس وقت نشانہ بنا جب وہ یوکرین کے خصوصی اقتصادی زون سے گزرتا ہوا روسی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔ یوکرین کی سیکیورٹی سروس کے اہلکار نے بتایا کہ ٹینکر تیز رفتاری سے سفر کر رہا تھا اور سمندری ڈرون کی ٹکر سے شدید نقصان پہنچا اور وہ ناکارہ ہو گیا۔
حکام نے ٹینکر کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جہاز کو آگ میں گھرا دکھایا گیا ہے۔ روسی بحری جہازوں پر دو ہفتوں میں یوکرین کا یہ تیسرا حملہ ہے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔















