اڈیالہ کے باہر احتجاج جاری رہا تو عمران خان کی جیل منتقلی ممکن ہے۔رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر اڈیالہ کے باہر احتجاج جاری رہا تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کر سکتی ہے۔

رانا ثنااللہ نےٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے ادارے پر تنقید کی ہے جو عوام کو پسند نہیں آتی، جبکہ بھارت کے پراپیگنڈے میں بھی ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوئی صورت نہیں بنی کیونکہ عمران خان کے بیانات نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اڈیالہ کے باہر احتجاج جاری رکھے گی تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ 9 مئی اور عمران خان کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کریں تاکہ بات چیت کا راستہ کھل سکے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلاول کی سیاسی سوچ ہمیشہ واضح رہی ہے اور وہ ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر خود سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کی تجویز دے چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں