وقار یونس کی نسیم شاہ سے امیدیں، آئی ایل ٹی 20 میں کارکردگی پر نظر

وقار یونس نے نسیم شاہ کے کیریئر کے لیے آئی ایل ٹی 20 کو اہم موقع قرار دیا اور کہا کہ سلیکٹرز ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وقار یونس نے نسیم شاہ کی آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کو ان کے کیریئر کے لیے اہم موقع قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سلیکٹرز ان پر نظر رکھے ہوں گے۔

گزشتہ ماہ منعقدہ ٹرائنگولر سیریز میں نسیم شاہ کو پاکستان کی جانب سے صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ وہ اس وقت یو اے ای میں آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزارٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

وقار یونس نے دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ ایک اچھے بولر ہیں اور کبھی کبھار کھلاڑی فارم کھو بیٹھتا ہے، لیکن آئی ایل ٹی 20 ان کے لیے اچھا موقع ہے۔ سلیکٹرز لیگ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں پر نظر رکھتے ہیں، اس سے واپسی کا موقع مل سکتا ہے۔

وقار یونس نے وسیم اکرم کی 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے والے مچل اسٹارک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سال کے ہونے کے باوجود بہترین پرفارم کر رہے ہیں اور مزید 2-3 سیزن کھیل سکتے ہیں۔

وقار یونس نے آئی ایل ٹی 20 کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب سے ہی اس کی مقبولیت واضح ہو گئی تھی۔ سعودی عرب اور کویت بھی اس لیگ کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں، جس سے خطے میں کھیل کو فروغ ملے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں