وینزویلا کی ماریا کورینا کو آمریت مخالف جدوجہد پر نوبیل امن انعام

ماریا کورینا کو آمریت مخالف جدوجہد پر نوبیل امن انعام ملا، وینزویلا میں نئی امید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اوسلو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کی ماریا کورینا کو آمریت مخالف جدوجہد پر نوبیل امن انعام ملا ہے۔ انعام ان کی بیٹی اینا کورینا نے وصول کیا۔ نوبیل کمیٹی نے ماریا کورینا کی آمریت کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد کو سراہا۔ وینزویلا کی عوام نے کہا کہ ماریا کا امن انعام ملک میں نئی امید لایا ہے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ ماریا نے نوبیل انعام جیت کر دنیا بھر کی جمہوری تحریکوں کو حوصلہ دیا ہے۔ عالمی برادری نے ماریا کورینا کو امن کا سفیر قرار دیا ہے۔

ماریا کورینا نے نوبیل انعام امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلا کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

نوبیل انعام یافتہ ماریا کورینا کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہماری آزادی کی جیت کا قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فتح کے دہانے پر ہیں اور عالمی جمہوری اقوام ہماری حلیف ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں