حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیز کو پاکستانی قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی، بصورت دیگر کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر بنانا ہوں گے، ورنہ حکومت کارروائی پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ادارے دہشتگردی پر مبنی اکاؤنٹس کے خلاف سوشل میڈیا کمپنیوں سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن جوابات کمزور ہوتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ 24 جولائی 2025 کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا گیا تھا، جس میں پلیٹ فارمز کو دفاتر کھولنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کا دہرا معیار ہے، اور اگر تعاون نہ کیا گیا تو برازیل ماڈل اپنایا جا سکتا ہے، جہاں ایکس کو بند کر کے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔















