لاہور کی جیولری مارکیٹ میں امانتاً رکھا گیا 20 کلو سونا غائب، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اچھرہ کے جیولری مارکیٹ میں تاجروں کا امانتاً رکھا ہوا 20 کلو سے زائد سونا غائب ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تاجروں نے شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس اپنا سونا امانتاً رکھوایا تھا، جو دکان پر غیر حاضر ہونے کے بعد لاکر چیک کرنے پر غائب ملا۔
پولیس کے مطابق، دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ 20 کلو سونے کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے۔ شیخ وسیم نامی تاجر 60 لاکھ کی کمیٹی بھی لے کر غائب ہو گیا۔
متاثرین میں سے ایک دکاندار محمد احمد نے اچھرہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے جبکہ پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔















