غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار

اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسی لین دین کی نادرا کے ذریعے تصدیق کو لازمی قرار دیا، جس کا مقصد غیر قانونی لین دین کی روک تھام ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام ایکسچینج کمپنیوں اور منی چینجرز کے لیے لازم قرار دیا ہے کہ وہ کرنسی بیچنے یا خریدنے والے ہر شخص کی شناخت نادرا کے نظام کے ذریعے ویریفائی کریں۔مرکزی بنک نے نئے سال کے آغاز پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیےیہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کرنسی مارکیٹ میں غیر قانونی لین دین، بے نامی ٹرانزیکشنز اور مبینہ منی لانڈرنگ کی کوششوں کو روکنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ پہلے کے مقابلے میں زیادہ واضح، محفوظ اور ڈیجیٹل شکل میں محفوظ ہوگا، جس سے نگرانی کا عمل بہتر ہوگا اور کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی نشاندہی فوری طور پر کی جاسکے گی۔

نئی پالیسی کو بینکنگ سیکٹر، ماہرین معاشیات اور قانونی ماہرین نے خوش آئند قرار دیا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ جدید ڈیجیٹل ویریفیکیشن ملک میں کرنسی کاروبار کو عالمی معیار کے مطابق لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں