چین میں مزدوروں نے 6 گھنٹے میں 2.4 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کر لی

چین میں مزدوروں نے 2.4 کلومیٹر سڑک چھ گھنٹے میں مکمل کی، ٹریفک متاثر نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں مزدوروں نے بغیر ٹریفک کو متاثر کیے 2.4 کلومیٹر لمبی سڑک صرف چھ گھنٹوں میں مکمل کی۔

کنسٹرکشن منیجرز نے خستہ حال سڑک کی مرمت کے لیے رات کے وقت کام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ہو، اور اس کے نتیجے میں 8000 ٹن ایسفالٹ بچھا کر بیجنگ کے چوتھے رنگ روڈ کو مکمل کیا۔

چین میں تعمیراتی کام کی تیز رفتاری کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی ایک چینی کمپنی نے 29 گھنٹوں میں اپارٹمنٹ کی عمارت کھڑی کر دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں