وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے اقدامات کے اثرات برداشت کرے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے اقدامات کے اثرات برداشت کرے گی۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی 14 سال قید بامشقت سزا پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق دے، اللہ ہمیں معاف کرے اور حکمرانوں کے دلوں میں خوف خدا پیدا ہو۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جس کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے ہوگا۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا: آئی ایس پی آر۔















