رانا ثناء اللہ کا سیاستدانوں کے فوجی عدالت میں ٹرائل کا مطالبہ

رانا ثناء اللہ نے فیض حمید کے حامی سیاستدانوں کے خلاف فوجی عدالت میں ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا سیاست میں مداخلت ثابت ہونے کے بعد ان کے حامی سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے۔

رانا ثناء اللہ نے فیض حمید کو سزا سنائے جانے پر کہا کہ فیض حمید نے اپنی سرکاری اورعسکری حیثیت کا غلط استعمال کیا، اور وہ میرے خلاف مقدمے میں بھی ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں احتساب اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا نظام موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فیض حمید اکیلے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے، پی ٹی آئی قیادت بھی ان کے ساتھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے جو فیض حمید کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں