ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو شواہد کی بناء پر سزا ہوئی۔وفاقی وزیراطلاعات

فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر سزا کا اعلان، قانونی کارروائی کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا دی گئی ہے۔ وزیراطلاعات کے مطابق فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا، جس میں اپنے دفاع اور گواہان پیش کرنے کا موقع بھی شامل تھا۔ گواہان کے بیانات اور شواہد کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے اور ریڈ لائن کراس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کیا اور تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے۔ سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا ہوئی، جبکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے۔ فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے۔ آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں