کے پی حکومت نے وفاق کی ناقص بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں کیں، پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری جاری رکھی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاق کی جانب سے ناقص قرار دی گئی تین بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں۔ یہ گاڑیاں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو ہائی رسک علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے دی گئی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان گاڑیوں کو پرانی اور ناقص قرار دے کر واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا، جس پر وفاق نے سخت تنقید کی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اگر کے پی کو یہ گاڑیاں نہیں چاہئیں تو انہیں بلوچستان بھیج دیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر خریداری شروع کر دی ہے، جس میں 46 بکتر بند ڈالے بنانے کے لیے آرڈر دیے گئے ہیں اور 13 ہیوی مکینیکل انڈسٹریز سے وصول ہوچکے ہیں۔ مزید 20 بکتر بند ڈالے اس ماہ ملنے کی توقع ہے۔














