سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فوجی عدالت نے 14 سال قید کی سزا سنا دی ۔آئی ایس پی آر

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی، آئی ایس پی آر کے مطابق چار الزامات ثابت ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید پر چار الزامات ثابت ہوئے، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور افراد کو غیرقانونی نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔

فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل 12 اگست 2024 کو شروع ہوا اور 15 ماہ تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالت نے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی اور ملزم کو اپنی مرضی کی دفاعی ٹیم کا پورا حق دیا گیا۔

فیض حمید کو سزا کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے اور 14 سال قید کی سزا کا باضابطہ نفاذ 11 دسمبر 2025 کو کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے دیگر پہلو الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں