محکمہ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے آن لائن فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کرادیا جو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے آن لائن فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ اس نظام کے تحت پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے۔
یہ نظام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا، جنہیں پہلے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کا سامنا تھا۔ مصطفی جمال قاضی کے مطابق، نئے نظام سے چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی تاکہ مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے جدید سہولیات کو متعارف کرانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ یہ سہولت اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن کے لیے خاص طور پر مفید ہوگی۔















