تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لئے دی گئی گرانٹ نشتر ہسپتال کو منتقل، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ملتان کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر سوالات، اٹلی کی گرانٹ کی تفصیلات طلب، بقایا رقم کے بارے میں وضاحت طلبی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملتان کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر غور کیا گیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اٹلی کی جانب سے دی گئی 85 کروڑ روپے کی گرانٹ کے استعمال پر سوالات اٹھائے۔حکام نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری مواصلات ایم 5 کو کھولنے کی تقریب کے سلسلے میں ملتان میں موجود ہیں۔

نمائندہ ملتان شہر نے بتایا کہ اٹلی نے 2010 میں سوشل سیکٹر کی بہتری کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض گرانٹ میں منتقل کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران متعدد منصوبے منظور ہوئے، لیکن 2015 کے بعد کوئی کام نہیں ہوا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 17 کروڑ روپے اٹالین کنسلٹنٹ کو دیئے گئے جبکہ 25 کروڑ روپے مختلف منصوبوں میں خرچ ہوئے۔ سینیٹر سید وقار مہدی نے پوچھا کہ بقایا 43 کروڑ روپے کہاں گئے۔

حکام نے بتایا کہ بقایا رقم بی آئی ایس پی کو دی گئی، جبکہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ رقم نشتر ہسپتال کو منتقل کی گئی۔ سینیٹر سید وقار مہدی نے سوال اٹھایا کہ کس طرح ایک منصوبے کی رقم بغیر منظوری دوسرے منصوبے کو منتقل کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں