ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل ٹیموں کے میچز کا شیڈول جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کے میچز کا شیڈول جاری، پاکستان 6 میچز کھیلے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور فل ممبر ٹیموں کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ تاہم، اب کسی فل ممبر ٹیم کی مزید سیریز کا امکان نہیں رہا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جن میں سے 3 سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ہوں گے۔

افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گی، جبکہ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ انگلینڈ سری لنکا میں 3 میچز جنوری میں کھیلے گا۔

بھارت ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 میچز کی سیریز کھیلے گا، جبکہ جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچز کھیلے گا۔

بھارتی ٹیم دسمبر اور جنوری میں سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جبکہ جنوبی افریقہ 8 میچز کھیلے گا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی بالترتیب 6 اور 5 میچز کھیلیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں