دبئی آٹو مکینیکا 2025، پاکستانی آٹوموٹیو کا شاندار مظاہرہ

آٹو مکینیکا دبئی 2025 میں پاکستان کی آٹوموٹیو صنعت کا شاندار مظاہرہ جاری، 10 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی میں آٹو مکینیکا 2025 عالمی تجارتی مرکز میں جاری ہے جہاں پاکستان کی آٹوموٹیو صنعت کے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا بھر سے درجنوں مینو فیکچررز، ٹیکنالوجی انوویٹرز اور آٹوموٹیو انڈسٹری کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں 60 سے زائد ممالک کے 2,300 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں جبکہ 20 قومی پویلینز بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں پاکستان، جرمنی، بھارت، ترکی، چین، اٹلی، جنوبی کوریا اور تائیوان شامل ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستان پویلین میں 10 معروف پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کو ممکن بنایا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پاکستانی کمپنیوں کے لیے کاروباری روابط قائم کرنے اور مستقبل کی موبیلٹی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا قیمتی موقع ثابت ہو رہا ہے۔

انجینئرنگ ڈائریکٹر قاسم رستگار نے کہا کہ آٹو مکینیکا دبئی ان کے لیے غیر معمولی طور پر مفید ثابت ہو رہی ہے۔ وزیٹرز کا ردِعمل اور خریداروں کی دلچسپی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔

تین روزہ اس بین الاقوامی تجارتی نمائش کا مقصد دنیا بھر کے آٹوموٹیو برانڈز، مینوفیکچررز اور سپلائرز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور دیگر عالمی منڈیوں میں نئے کاروباری مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں