لاہور میں 11 ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 52 فیصد کمی، پولیس دعویٰ
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2024 اور 2025 کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پولیس کے مطابق، ریسکیو ون فائیو پر کالز میں 73 فیصد، ڈکیتیوں میں 49 فیصد، اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی جبکہ چوری کی وارداتوں میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ یہ کامیابی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔














