چارسدہ میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین ٹیچر رشتے کے تنازع پر قتل ہو گئیں۔
چارسدہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین اساتذہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی کی لیڈی ٹیچرز اپنی ڈیوٹی پر جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ دونوں ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس قتل کا سبب رشتے کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔















