لندن ہائیکورٹ نے عادل راجا کے الزامات کو جھوٹا قرار دےدیا، تحریری فیصلہ جاری

لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لندن ہائی کورٹ نے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجا کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عادل راجا نے جون 2022 میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور یہ دعوے محض بہتان پر مبنی تھے۔

عدالت نے عادل راجا کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈیئر راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ قانونی اخراجات ادا کریں، جو 22 دسمبر 2025 تک ادا کرنا لازمی ہیں۔

عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیصلے کا خلاصہ 28 دن تک نمایاں طور پر آویزاں کریں، اور جھوٹے الزامات دہرانے سے روکنے کے لیے سخت پابندی عائد کی ہے۔

اگر عادل راجا نے فیصلے پر عمل نہ کیا تو ان پر توہین عدالت، جرمانہ اور ممکنہ جیل کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ پنجاب الیکشن اور مبینہ ملاقاتوں سے متعلق الزامات بے بنیاد تھے اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں