پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے، یہ موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے اس قسط کی منظوری دی تھی، جو موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر جاری کی گئی ہے۔
مزید برآں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے لیے اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی فراہم کیے ہیں۔















