پاکستان اور چین کی یونیورسٹیوں کا مٹی کے کٹاؤ، ماحولیاتی بحالی اور پانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ تحقیق کا معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان نئی تعلیمی و تحقیقی شراکت داری بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت قائم ہوئی، دونوں ممالک کی جامعات مشترکہ تحقیق کریں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت نئی تعلیمی و تحقیقی شراکت داری قائم ہو گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور چین کی یونیورسٹی آف جنان کے درمیان اہم معاہدے طے پا گئے ہیں۔

معاہدوں پر دستخط کی آن لائن تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی، جس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی اور یونیورسٹی آف جنان سے پروفیسر ڈاکٹر دو چنگ نے شرکت کی۔ چینی صنعتی شراکت دار ‘ژینگسائی گروپ’ اور پاکستانی ‘مرجان پولیمر انڈسٹریز’ بھی اس معاہدے کا حصہ ہیں۔ دونوں جامعات سائنسی، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی تحقیق میں تعاون کریں گی۔

معاہدے میں اساتذہ اور طلباء کے باہمی تبادلے کے پروگرام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ دونوں جامعات مٹی کے کٹاؤ، ماحولیاتی بحالی اور پانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ تحقیق کریں گی۔ زمین اور پانی کے تحفظ کے لیے ایک انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے جس میں پائیدار ترقی کے مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں