پاکستان کی برطانیہ سے پاکستانی شہریت ختم کرنے والے ملزمان کو واپس لینے کی مشروط آمادگی

پاکستان نے برطانیہ سے پاکستانی شہریت ترک کرنے والے ملزمان کو واپس لینے کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے، بشرطیکہ برطانیہ مطلوب افراد کو پاکستان کے حوالے کرے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے برطانیہ سے پاکستانی شہریت ترک کرنے والے مجرمان کو واپس لینے کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت ان پاکستانیوں کو واپس لینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ برطانیہ ان افراد کو حوالے کرے جو پاکستان مخالف اور پاکستان کو مطلوب ہیں۔

محسن نقوی نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے حوالے سے بات کی، جبکہ برطانوی حکومت پہلے ہی پاکستان سے عادل خان اور قاری عبدالرؤف کو واپس پاکستان بھجوانے کا مطالبہ کر چکی ہے۔ یہ دونوں روچڈیل میں جنسی زیادتی کے جرم میں سزا یافتہ ہیں اور ان کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔دونوں مجرمان نےپاکستان کی شہریت ترک کر دی تھی۔

پاکستان نے برطانیہ کو پیشکش کی ہے کہ اگر برطانیہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو حوالے کرے تو وہ عادل خان اور قاری عبدالرؤف کو واپس لینے پر آمادہ ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے برسلز میں برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر سے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر مثبت گفتگو ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں