پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ مکمل

پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ مکمل، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ قرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6 ارب روپے کے قرضے کی سیٹلمنٹ کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی قرض سیٹلمنٹ قرار دی جا رہی ہے۔

اویس لغاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا کہ اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6 ارب روپے کی این ڈی ایم ریڈمپشن شامل ہے، جبکہ 259.7 ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانزیکشن کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کے بڑے ٹرانزیکشن کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور یہ 1225 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سیٹلمنٹ نے ہمارے اداروں پر اعتماد اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کیا ہے۔ حکومت توانائی شعبے میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہے اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ پر مسرت کا اظہار کیا۔

اویس لغاری نے بتایا کہ 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک اول و دوم ری ڈیم کر دیے گئے ہیں، جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ مارکیٹ لین دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فنانس ماحولیاتی نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی مزید بڑھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں