وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل گیمز 2025 کا شاندار افتتاح کر دیا

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل گیمز 2025 کا شاندار آغاز کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل گیمز 2025 کا شاندار آغاز کیا۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کیا، جبکہ خصوصی کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کرکے داد سمیٹی۔ اس موقع پر آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

اس رنگا رنگ ایونٹ میں سرکاری و نجی اداروں کے تقریباً 500 سپیشل ایتھلیٹس 9 مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ایتھلیٹس باصلاحیت ہیں اور محکمہ سپورٹس ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں