ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4207 ڈالر پر پہنچ گئی۔














