دسمبر کے آخر میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان، قائداعظم کی پیدائش اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے شہری دسمبر کے آخر میں چار روزہ تعطیلات کا لطف اٹھا سکیں گے۔
25 دسمبر کو جمعرات کے روز قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
26 دسمبر کو جمعہ کے روز بھی مسیحی برادری کے لیے ایک خصوصی تعطیل مقرر کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں میں شرکت کرسکیں۔
ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں شامل کرکے شہریوں کو مجموعی طور پر چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2025 کے آغاز میں سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، جس کے تحت 25 دسمبر کی عام تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے خصوصی چھٹی پہلے سے طے شدہ تھیں۔















