متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے جرمانے اور قید کی سزائیں مقرر کی ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے اپنے ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزٹ ویزا پر آنے والوں کو کام دینے پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جن میں 10 ہزار درہم تک کا جرمانہ شامل ہے۔ غیر قانونی کام کرنے والوں کو قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
رہائشی دستاویزات میں تبدیلی کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے 50 لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان نئے قوانین کا مقصد ویزا کی شرائط کو سختی سے نافذ کرنا اور غیر قانونی کام کرنے والوں کو روکنا ہے۔












