خیبرپختونخوا پولیس نے نوشہرہ میں ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ دہشت گردی کی روک تھام کی جا سکے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ یونٹ نوشہرہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں قائم کیا جائے گا، جہاں اینٹی، سرویلنس، آپریشن اور جیمنگ ڈرونز شامل ہوں گے۔
یونٹ میں تعینات ہونے والے اہلکاروں کو ڈرونز کے استعمال کی خصوصی تربیت دی جائے گی، اور کورس مکمل کرنے کے بعد انہیں مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ڈرون کا استعمال ہو رہا ہے اور پولیس نے کئی ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔















