پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے سیاسی مفاہمت کے لیے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی مفاہمت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے رابطہ کرنے کا ارادہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جا رہا ہے۔
قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کے لیے راستہ نکالنے پر غور ہو گا جبکہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کے لیے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھی ہے۔















