بلاول بھٹو نے ایک سیاسی جماعت پر عوام و افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک سیاسی جماعت عوام اور افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا ان کا یا ان کی پارٹی کا کوئی مطالبہ نہیں ہے، لیکن اگر سیاسی جماعت دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے تو گورنر راج کی مجبوری پیش آسکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ہماری افواج اس چیلنج کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض سیاسی قوتیں اس نازک وقت میں اداروں پر حملہ کر رہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سیاست کو دائرہ کار میں رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مئی کی جنگ میں پاکستان کی جیت کو دنیا نے تسلیم کیا، اور پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو سندھ سے انتخاب لڑنے کی دعوت دی اور کہا کہ سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔















